جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

آپریشن ضرب عضب میں اچھے اور برے دہشتگردوں کا تصور ختم کر دیا ،رانا ثناء اللہ

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بھی آپریشن تیز کر دیا گیا ہے،آپریشن ضرب عضب میں اچھے اور برے دہشتگردوں کا تصور ختم کر دیا ہے،بار بار کہہ چکا ہوں کہ پنجاب میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ہیں تو نشاندہی کریں ہم کارروائی کریں گے،بھارتی جاسوس کے معاملے پردفتر خارجہ کام کررہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ منفی گفتگو کرنا بہت افسوس ناک ہے،ہمارے پاس گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں بلکہ مون مارکیٹ پر حملے کی طلاع تھی۔انہوں نے کہا کہ سخت سیکیورٹی والے علاقوں میں بھی دہشتگردی ہو جاتی ہے،پنجا ب میں نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی گلشن اقبال پارک دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…