جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

شریف فیملی کی شوگرمل میں کام کے لیے بھارتیوں کو جہانگیر ترین پاکستان لے کر آئے

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پا کستان کی شو گر انڈ سٹری بالخصوص رمضان شوگرمل میں کام کرنیوالی بھارتی کمپنی ”انجینئرنگ کنسلٹنسی ‘ ‘سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جن میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی مختلف صنعتوں میں 4000سے زائد بھارتی باشندے کام کررہے ہیں اور سب سے پہلے پہلی بار تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر خان ترین نے 2013ءمیں اس بھارتی کنسلٹنسی کمپنی کو پاکستان میں متعارف کرایا اور ان کی انجینئرنگ صلاحیتوں سے ہی یونائیٹڈ شوگرمل اور گھوٹکی شوگرمل کےپلانٹ لگائے۔ 2014 میں آروائے کے نامی شوگرمل نے بھی اسی کمپنی کے تعاون سے ایک پلانٹ لگایا جبکہ رمضان شوگرملز نے 2015ءمیں چینی آلات اور اس کمپنی کی کنسلٹنسی سروسز کے ذریعے ایک پلانٹ لگایا۔

 

news-1459332574-6972

 

تفصیلات کے مطابق رمضان شوگر مل کے ترجمان سے رابطہ کیاگیاتو انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں کام شروع کرتے وقت دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی شہریوں کو ویزے جاری کیے اور متعلقہ ایجنسیوں سے سیکیورٹی کلیئرنس بھی کرائی ، اب تک ہونیوالی پیش رفت سے متعلق کنسلٹنٹس سمیت کسی نے بھی ہم یا ہماری کمپنی سے رابطہ نہیں کیا۔بتایاگیاہے کہ پاکستانی شہریوں کا کنسلٹنسی کیلئے بھارت جانا یا بھارتی شہریوں کا پاکستان آنامعمول کی بات ہے لیکن ایک مخصوص میڈیا چینل نے ان انجینئرز کو بھارتی ایجنٹ بنا کرپیش کیاہے۔کل ڈی جی آئی ایس پی آر کی پر یس کا نفر نس میں اُ ن سے اس متعلق سوا ل کیا گیا تو انہو ں کہا کہ کسی شو گر مل سے کسی بھارتی کو گر فتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی آئی ایس پی آر نے اس سے متعلق کو ئی ریلیز جا ری کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…