لاہور(نیوزڈیسک) کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث دہشتگردوں کی ریڈ بک کا 19واں ایڈیشن جاری کردیا ، ریڈ بک میں 122دہشتگرد وں کے تفصیلی کوائف شامل ہیں جن میں سے 75دہشتگردوں کے سر کی قیمت 7کروڑ سے مقرر ہے ۔ ریڈ بک میں انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی تفصیلات درج کی گئی ہیں جس میں دہشتگرد کا نام ، تصاویر ،انکے جرائم کی نوعیت ، تکیہ کلام ، ظاہری شناخت ، جسمانی نقص ،جسمانی ساخت ، آبائی علاقے سمیت دیگر کوائف شامل ہیں۔ریڈ بک میں کل 112دہشتگرد شامل ہیں جن میںلاہور کے 12دہشتگرد بھی شامل ہیں ۔ 75دہشتگردوں کے سر کی قیمت 7کروڑ سے زائد ہے ۔ ریڈ بک میں پرویز مشرف ، بینظیر بھٹو اور شوکت عزیز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے ،سابق گورنر پنجاب کے صاحبزادے شہباز تاثیر کو اغواءکرنے والے چار ازبک باشندوں ،جی پی او چوک،ایف آئی اے بلڈنگ، نیول وار کالج خود کش دھماکوںکے ماسٹر مائنڈ ،ڈی جی خانہ فرہنگ کے قتل میں مطلوب دہشتگردوں سمیت دیگر دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں کے نام شامل ہیں۔ریڈ بک میں خود کش دھماکوں میں ملوث دہشتگردوں کے سر کی قیمت 3کروڑ روپے مقرر ہے ۔