جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

بھارتی جاسوس کی چین کیخلاف بڑی کارروائی، ترجمان پاک فوج کے انکشافات

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ را کے جاسوس کل بھوشن یادیو کے حاضر سروس نیوی آفیسرہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں 190 بھارتی سکیورٹی ایڈوائزر اور را چیف سے رابطے تھا ، را ایجنٹ کے خلاف پاکستانی قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ، بلوچستان اور کراچی میں تخریبی کارروائیاں کیں ،گوادر اور اقتصادی راہداری مستقبل کے اہداف تھے ، پاکستان میں را کے نیٹ ورک کو پھیلا رہا تھا ، گوادر کے جس ہوٹل میں چینی باشندے مقیم تھے وہاں بم دھماکہ کرایا 190بھارتی جاسوس کے بلوچ لبریشن موومنٹ سے رابطے تھے۔ منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید اور پریس انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کو ایرانی سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ کسی ملک کی فوج کے حاضر سروس افسراور خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کا دوسرے ملک میں پکڑا جانا غیر معمولی بات ہوتی ہے۔اس کامیابی کا سہرا پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو جاتا ہے آئی ایس آئی دنیا کی بہترین ایجنسیوں میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے جو بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اور راکے چیف سے رابطے میں تھا اور را کے جائنٹ سیکرٹری انیل گپتا کے ماتحت تھا۔انہوں نے بتایا کہ کلبھوشن پاکستان میں را کا نیٹ ورک پھیلا رہا تھا اور یہ کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا جبکہ گوادر کے ہوٹل میں جہاں چینی باشندے ٹھہرے ہوئے تھے دھماکہ بھی کیا مہران بیس حملے کیلئے فنڈنگ اور کراچی میں ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قتل کے حوالے سے بھی اس کو معلومات ہیں یہ بلوچ باغیوں سے رابطے میں تھا اور گیس پائپ لائنز اور ریلوے ٹریکس کو نشانہ بنانے سمیت مختلف تخریبی کارروائیاں انکے اہداف میں شامل تھا جبکہ مستقبل میں گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری بھی انکے اہداف میں شامل تھے۔ را کے 30 سے 40 تربیت یافتہ دہشتگردوں کو گوادر اور جیوانی سمیت مختلف راستوں سے پاکستان میں داخل کرانا تھا۔ انہوں نے بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ 3 مارچ 2016 ء کو پاکستان میں داخلے کے وقت گرفتار ہوا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی جاسوس کے بلوچ لبریشن موومنٹ سے رابطے تھے۔ قونصلر رسائی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس بات کے نا قابل تردید شواہد ہیں کہ یہ بھارت کی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے۔ کمانڈر عہدے کا یہ افسر فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کے برابر ہوتا ہے یہ بھارت کی نیوی سے نیول اینٹی جنس اور پھر را میں گیا یہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے اس کیخلاف پاکستانی قوانین یک خلاف ورزی اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر کارروائی ہو گی اور پاکستانی قانون کے تحت کارروائی کی جائیگی۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کل بھوشن کی گرفتاری سے متعلق بھارت کو دفتر خارجہ نے اس کے ہائی کمشنر کے ذریعے متعلق کر دیا ہے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ ایرانی صدر اور آرمی چیف کی ملاقات کے دور ان را کے پاکستان میں ملوث ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا جبکہ را کے ایجنٹ کے حوالے سے دونوں ممالک کی انٹیلی جنس کی ایجنسیوں کے درمیان معلومات کا تبادلہ ہوا۔ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ایرانی حکومت یا انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اس کے بار ے میں معلومات تھیں۔یہ ایران کے علاقے چابہار میں کام کررہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ کل بھوشن نے جاسوسی سرگرمیوں کیلئے مسلمان نام رکھا اور بوٹس کے کاروبار میں آیا گڈانی کا چکر لگایا اور اسکریپ ڈیلر کے طورپر بھی کاروبار کرتا رہا۔چابہار میں جیولری کا کاروبار کررہا تھا جہاں اس کا ایک اور پارٹنر ہے جو اسے سرحد پار کر انے آیا اور ساروان بارڈ پر تفتان کی طرف چھوڑ کر گئے اس کے پاس سے پاکستان اور صوبہ بلوچستان کے نقشے برآمد ہوئے جبکہ امریکہ 190 ایران اور پاکستان کی کرنسی بھی اس کے پاس تھی۔ اس موقع پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق سوالوں کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف مقامات پرفوج 190 انٹیلی جنس ایجنسیاں اور رینجرز کارروائیاں کررہی ہے ہر ٹارگٹ کے حساب سے تعین کیا جاتا ہے کہ اس میں کونسی سی فورس کس تعداد میں حصہ لے گی۔بعض اہداف کیلئے پولیس کے علاوہ دوسری فورس کی ضرورت ہوتی ہے ہمارا مقصد دہشتگردی کے خلاف کارروائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…