ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

حقوق نسواں بل کے آنے کے بعد بیٹی باپ اور بیوی خاوند کو گرفتار کرا سکے گی،مولانا فضل الرحمان

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(نیوزڈیسک) سکھرمیں مولانا فضل الرحمان دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ایک بار پھر پنجاب اسمبلی کی جانب سے پاس کیے گئے حقوق نسواں بل پر پھٹ پڑے کہتے ہیں کہ اس بل کے آنے کے بعد بیٹی باپ اور بیوی خاوند کو گرفتار کرا سکے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں مدرسہ جامعہ حما دیہ منزل گاہ سکھر میں منعقدہ سالا نہ دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حقوق نسواں بل یہ وہ بل ہے جسے انیس سواٹھانوے میں جنوبی افریقہ اور دو ہزار پانچ میں بھا رت کی پا رلیمنٹ پاس کر چکی ہے اسے دو ہزار بارہ میں قومی اسمبلی میں لایا گیا تھا مگر جے یوآئی نے مزاحمت کر تے ہو ئے اس پر قانون سازی رکوا دی تھی اور یہ پنجاب اسمبلی میں اس لیے پاس ہوگیا کہ وہاں جے یوآئی نہیں تھی ان کا کہنا تھا کہ پا کستان کو سیکولر تنظیموں اور این جی اوز کے حوا لے کر دیا گیا ہے اور پا کستان کی اسلامی شنا خت ختم کرنے کے لیے تحریکیں چل رہی ہیں اور قرار داد پا کستان پر بھی با تیں کی جا رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ملک کی نظریا تی بنیا دوں پر بھی بات کرنے لگ گئے تو با ت یہیں ختم نہیں ہو گی اور پھر دور تک جا ئے گی کس طرح ایک غیر مسلم سربراہ پا کستان کے آئین کی پا سداری کرے گا ملک کو متفقہ ئین دینے میں بھٹو کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا پیپلز پا رٹی کے نظریئے کا محور بھٹو ہیں تو پھر ایسی کیو ں با ت کی جا رہی ہیں ہم اداروں اور معیشت کو دبا ﺅ سے نکالنا چاہتے ہیں اس لیے اب جانبدارانہ رویئے قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی امتیازی قوانین تسلیم کریں گے اور ہم کہتے ہیں کہ خدا پاکستان پر کوئی امتحان نہ لا ئے اگر ایسا ہوا تو یہ سیکولر نہیں پگڑی اور داڑھی والے فو ج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے نظر آئیں گے ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے کے دورے کے عین وقت ایران کے پا سپورٹ پررا کے افسر کا پکڑا جا ناایران اور پا کستان کے تعلقات سبوتاڑکرنےکی سازش نہیں تو کیا ہے ہما رے ملک کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں اور پاکستا ن کو جس رخ پر لے جا نے کی کو شش کی جا رہی ہے وہ ہما را تاریک مستقبل ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ہم تشدد کو جرم مانتے ہیں مگر اس کو متنا زعہ بنانا عوامی خدمت نہیں ہے دنیا بھر انسانی حقوق کے چا رٹر اب انسانی حقوق کے ٹا رچر بن چکے ہیں دہچت گر دی کے خلاف ہم متحد تھے تو اسے کس کے اشارہ پر سبوتاڑ کیا گیاملک میں جو خواب دیکھے جا رہے ہیں وہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو نگے ملک میں ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جس سے مذہب کو نقصان ہو لاہور سانحے پر پوری قوم اشکبار ہے اسمیں مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ جس دہما کے میں ستر افراد شہید ہو ئے ہوں اور سیکڑوں زخمی ہو ئے ہوں اس میں دہشتگرد کے جسم کا ٹکڑاکہاں سے بچ کر مل سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو تبا ہی کی طرف لے جا یا جا رہا ہے جے یو آئی چاہتی ہے کہ پا کستان کے اپنے پڑو سی ممالک ساتھ تعلقا ت اچھے ہوں اور ملک کی خا رجہ پالیسی کا اولین اصول بھی یہی ہو ان کا کہنا تھا کہ جس قوم کے لوگوں کو ان کی ما ﺅن نے آزاد پیدا کیا ہو انہیں کسی کا باپ بھی غلام نہیں بنا سکتا دستار فضلیت کانفرنس اور جلسے میںدیگر علماءکرام و رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا دستار فضیلت کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے جا معہ حما دیہ منزل گاہ سکھر کے فا رغ التحصیل طلباءکی دستار بندی بھی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…