جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

بھارتی جاسوس بھوشن یادیو کا فیصلہ کون کرے گا؟حکومت کا واضح موقف سامنے آگیا

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کا معاملہ تفتیشی مراحل میں ہے ، اسکے بارے میں فیصلہ عدالت نے کرنا ہے وزیراعظم نواز شریف قومی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں اور طویل عرصے سے یہ ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کر رہے ہیں ۔ منگل کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں ضرب عضب کے ساتھ جتنے بھی آپریش ہو رہے ہیں وہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں جن میں سول اور سیکیورٹی ایجنسیوں کی اطلاعات شامل ہوتی ہیں جس جگہ بھی کارروائی کی جاتی ہے اس کا فیصلہ صوبائی حکومت کرتی ہے کہ کارروائی کیلئے کس فورس کو استعمال کرنا ہے اور کتنی تعداد میں کرنی ہے بعض جگہوں پرصرف پولیس کارروائی کرتی ہے بعض جگہوں پر پولیس اور رینجرز کارروائی کرتی ہیں اور جہاں ضرورت محسوس کی جاتی ہے وہاں پاک فوج استعمال کی جاتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کا معاملہ ابھی تفتیشی مراحل میں ہے یہ معاملہ عدالت میں جانا ہے اور عدالت نے فیصلہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کے حوالے سے پاکستان نے اپنی مروجہ ذمہ داری پوری کی ہیں اور دنیا میں مروجہ طریقے ہیں ان کو اختیار کیا ہے بھارتی سفیر کو بلا کر وزارت خارجہ نے احتجاج کیا انہوں نے کا کہ وزیراعظم نواز شریف اپنی قومی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں اور وہ طویل عرصے سے یہ ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کر رہے ہیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…