جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

سندھ حکومت وفاق سے ایک قدم آگے، ایکشن کیلئے پولیس کے دستے تیار

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)مذاکرات سے دھرنے کے شرکاء منتشر نہ ہوئے تو ایکشن ہو گا ،سندھ حکومت نے نمائش چورنگی پر بیٹھے مظاہرین کو واضح پیغام دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون میں دھرنے پر بیٹھے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے نمائش چورنگی پر بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے جسے ختم کرنے کیلئے سندھ حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ایکشن کیا جائے گا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کے دستے پہنچ گئے ہیں اور پوزیشن سنبھال لی ہیں۔
کراچی میں احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ جب کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث وزیراعلیٰ اورگورنر ہاؤس سے متصل سڑکیں بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسلام آباد کے ریڈ زون میں دھرنے پربیٹھے مظاہرین سے اظہاریکجہتی کے لیے کراچی کی نمائش چورنگی پربھی احتجاجی دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی سے سی بریزتک بند ہے۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی خدشات کے باعث وزیراعلیٰ ہاؤس اورگورنر ہاؤس کے متصل سڑک کو بھی کنٹینر لگا کرہرقسم کی آمدو رفت کے لیے بند کردیا ہے۔ شہر کی دونوں مرکزی سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، لاکھوں لوگ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پرمجبور ہیں۔ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نمائش چورنگی بند ہونے سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا ہوا ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹاورسے ضلع وسطی کی جانب جانے والے حضرات نیو پریڈی اسٹریٹ ، نشتر روڈ اور سولجربازارکی سڑک استعمال کریں جب کہ شہر کے وسطی علاقوں سے ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ اور اس کے ملحقہ علاقوں کی جانب جانے والے حضرات نیو پریڈی اسٹریٹ استعمال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…