اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کل بھوشن یادیو نے بلوچستان میں مذہبی انتہا پسندوں سے رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔”را” کے گرفتار افسر نے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو ایران کے علاقے سراوان میں پناہ دی۔ نشاندہی پر پندرہ افراد زیر حراست۔تفصیلات کے مطابق را ایجنٹ نے دوران تفتیش بلوچستان میں مذہبی انتہا پسندوں سے بھی رابطے کا انکشاف کر دیا۔ کالعدم تنظیم کے کمانڈر گلزار شمبے کو مالی معاونت کے ساتھ اسلحہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیو کی نشاندہی پر ٹارگٹ آپریشن میں 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کل بھوشن یادیو گوادر ، پنجگور ، تربت اور قلات بھی متعدد بار آ چکا ہے۔ کل بھوشن یادیو نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ را ایجنٹ مختلف تنظیموں کے کارکنوں کو چاہ بہار سے بذریعہ سمندر ممبی ٹرینگ کے لیے پہنچاتا تھا۔ تمام گرفتار افراد کی تنظیموں اور ناموں کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔
گرفتار را ایجنٹ کا بلوچستان میں مذہبی انتہا پسندوں سے رابطوں کا انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
-
پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی



















































