جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

حکومت سندھ نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر اخراجات کیلئے ڈھائی کروڑ روپے جاری کردیئے

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) سندھ حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اورسابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 37 ویں برسی کے موقع پر اخراجات کے لیے ڈھائی کروڑ روپے جاری کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیاہے ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری خزانے سے ڈھائی کروڑ روپے کی خطیر رقم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خرچ کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ نے اس رقم کی منظوری دی جس کے بعد چیف سیکرٹری صدیق میمن نے بھی رقم کی جاری کرنے کی سمری کی منظوری دی ، نوٹیفکیشن کے ذریعے وزارت خزانہ سے کہا گیا ہے کہ ڈھائی کروڑ روپے کی رقم جاری کی جائے ، مذکورہ رقم سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کے ذریعے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو جاری کی جائے گی جسے برسی کی تقریبات پر خرچ کیا جائے گا۔ نوٹیفیکیشن کی کاپی وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ ، چیف سیکرٹری سندھ ، کمشنر لاڑکانہ اور ڈی سی لاڑکانہ کو ارسال کردی گئی ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…