جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

گلشن اقبال پارک میں سکیورٹی انتظامات کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے

datetime 28  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) سیکورٹی الرٹس جاری ہوتے رہے ، سیکورٹی سخت ہونے کے دعوے بھی ہوتے رہے لیکن گلشن اقبال پارک کے سیکورٹی انتظامات ایسے کہ نہ دیوار نہ خار دار تاریں۔ لاہور کی معروف آبادی اقبال ٹاو¿ن میں 67 ایکڑ رقبے پر پھیلا گلشن اقبال پارک زندگی کی علامت اور بچوں کی پسندیدہ تفریح گاہ خیال کی جاتی ہے۔ امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو ہدایات دی گئیں کہ ہر جگہ کی سیکورٹی بہتر بنائی جائے۔ گلشن اقبال میں روزانہ ہزاروں بچے اپنے والدین کے ساتھ سیر کرنے جاتے رہے۔ گلشن اقبال پارک کے داخلی راستے چھ ہیں جن میں سے دو زیر استعمال ہیں لیکن اس پارک کی سیکورٹی کے لئے نہ کوئی واک تھرو نہ میٹل ڈیٹیکٹر اور دیواریں ایسی کہ خستہ حالی اپنی کہانی آپ بیان کر تی ہیں۔ پارک کی نگران تو پی ایچ اے ہے لیکن وہ شاید صرف پھول لگانے اور گرین بیلٹس کی ہی ذمے داری نبھاتی ہے۔ اور وہی ہوا جو سیکورٹی کے ناقص ترین انتظامات کے باعث ہوتا ہے۔ خود کش بمبار نہ گیٹ پر روکا گیا نہ ہی چیک ہوا۔ وہ پہنچا بچوں کے جھولوں تک اور پھر ایسا دھماکہ ہوا کہ سب کچھ خاک ہونے لگا۔ عوامی حلقے مطالبہ کرتے ہیں کہ پارک کی سیکورٹی نہ ہونے کے ذمے داروں کا بھی لازمی تعین کیا جائے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…