بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جائے گا

datetime 23  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی ، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ تاریخ میں پہلے بار اقوام متحدہ میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب ہو گی۔تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پر صبح کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہو گا۔ ملک بھر میں سرکاری اور نجی اداروں کی طرف سے سیمینار، ریلیاں اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ ہو گی جس میں پاک فضائیہ کی طرف سے جے ایف 17 تھنڈر ،ایف سولہ میراج اور ایف سیون طیارے فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔ بیلسٹک اور کروز میزائل کی مکمل رینج بھی پریڈ کا حصہ ہو گی۔ لاہور میں یوم پاکستان پر لبرٹی چوک میں پریڈ ہو گی جس کے بعد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ اور لیزر لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا ہے۔ لاہور میں واہگہ اور قصور میں گنڈہ سنگھ بارڈر پر بھی یوم پاکستان پر خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ تاریخ میں پہلے بار اقوام متحدہ میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب ہو گی جس میں راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…