اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیس بک پر پاکستان کی متنازعہ اداکارہ اور ماڈل قندیل بلوچ کو اخلاق سے گری ہوئی حرکتیں مہنگی پڑ گئیں۔ ان کی نازیبا حرکات اور نازیبا رقص کی ویڈیوز جو انہوں نے پاک بھارت ٹاکرے کے دوران اپ لوڈ کیں۔منظر عام پر آنے کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔جس کے بعد بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے فیس بک انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ قندیل بلوچ کا آفیشل پیج فیس بک سے ختم کر دیں۔فیس بک انتظامیہ کی جانب سے دئیءگئے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ قندیل بلوچ کے آفیشل پیج پر نظر ثانی کے بعد بے حیائی کو فروغ دینے کے پیش نظر اسے بلاک کر دیا گیا ہے ۔عوام کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔