کراچی(نیوز ڈیسک) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے انتہائی مطلوب سیاسی جماعت کے ملزم کو سعید بھرم کو متحدہ عرب امارات سے کراچی منتقل کردیا۔ایئرپورٹ پر پہلے سےموجودحساس ادارے کے اہلکار سعید بھرم کو ساتھ لے گئے۔سعید بھرم دبئی اور جنوبی افریقہ سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی ٹیمیں چلانے کا الزام ہے،سیاسی جماعت کے گرفتار ملزمان سعید بھرم کے بارے میں سکیورٹی اداروں کو تفصیلات فراہم کی تھیں۔سعید بھرم کو ایک ہفتے قبل دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا،3 دن قبل اس کے بھائی عارفین کو بھی زمینوں پر قبضے اور ناجائز تعمیرات کے سلسلے میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔دوسری طرف حساس اداروں نے کیماڑی میں کاروائی کرکے سیاسی جماعت کے رہنما کو گرفتار کرلیا،دلاور شاہ پی ایس 89 کا صوبائی اسمبلی کا امیدوار تھا ،گرفتاری عزیر بلوچ کی نشاندہی دہی پر عمل میں آئی ہے ،دلاور شاہ پر گینگ وار کی سہولت کار ہونے کا الزام ہے۔