ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

شہباز شریف کا اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد کا دورہ، عام وین میں سفرکیا

datetime 21  مارچ‬‮  2016 |

لاہور( نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بغیر کسی پیشگی اطلا ع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال حافظ آباد اور لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ بغیر پروٹو کول کے عام وین میں سفر کر کے ہسپتال اور اراضی سنٹر پہنچے ۔ وزیر اعلی کیلئے ٹیوٹا کار بھی موجود تھی تا ہم انہوں نے اس میں بیٹھنے سے انکار کر دیا اور عام وین میں اپنے عملے اور دیگر افسران کے ساتھ بیٹھے۔وزیر اعلی کے ساتھ کوئی پروٹوکول گاڑی موجود نہیں تھی اور وہ بیس منٹ کی مسافت طے کر کے پہلے ڈی ایچ کیو ہسپتال آئے اور بعد میں اسی وین میں بیٹھ کر اراضی سنٹر پہنچے۔وزیر اعلی کے دورے کے دوران کسی بھی موقع پر ٹریفک کو نہ روکا گیا بلکہ ان کی وین عام ٹریفک کے ساتھ رواں دواں رہی۔ہسپتال آمد کے بعد وزیر اعلی نے وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اورادویات کی فراہمی کے بار ے دریافت کیا۔وزیراعلیٰ نے وارڈز سے ملحقہ ٹوائلٹس کا بھی معائنہ کیا۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔مریضوں اوران کے اہل خانہ نے مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ کو دعائیں دیں ۔وزیر اعلی نے میڈیسن سٹور روم میں ادویات کے سٹاک کو بھی چیک کیااور ادویات کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام ادویات کے سٹاک کے آڈٹ کا حکم دیا۔وزیر اعلی کی آمد کی اطلاع ملنے پر سینکڑوں لوگ ہسپتال کے باہر جمع ہو گئے اورانہوں نے وزیر اعلی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعلی نے ایک شہری کی شکایت پر ڈی پی او کو ہدایت کی کہ اس کے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ہسپتال کے باہر موجود لوگوں نے وزیر اعلی شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…