جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

آئندہ بجٹ میں سڑکوں کے منصوبے شامل نہیں کئے جائیں گے لیکن۔۔۔خیبرپختونخوا نے زبردست اعلان کردیا

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے مستقل طور پر بچانے کےلئے ایک طویل المعیاد جامع منصوبہ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جس پر وفاقی حکومت کے تعاون سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ وہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے ششماہی جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میںوزیر خزانہ مظفر سید، سینئر وزیر، وزیر بلدیات عنایت اﷲ خان، معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب، چیف سیکرٹری امجد علی خان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم خان کے علاوہ انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مواصلات و تعمیرات، آبپاشی، خزانہ، داخلہ، اوقاف، مقامی حکومت، آبنوشی، صنعت، سائنس ٹیکنالوجی اور خصوصی اقدامات جیسے شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ترقیاتی سرگرمیوں کی رفتار اور عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں پر بحث کے علاوہ ترقیاتی سرگرمیوں پر کام تیز کرنے کےلئے کئی فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلیٰ نے پورے صوبے کو 2010جیسے تباہ کن سیلابوں سے بچانے کےلئے ایک جامع منصوبہ تشکیل دینے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ مرحلہ وار منصوبے پر وفاق کے مالی تعاون سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے منصوبوں کے مقام میں تبدیلی کی سختی سے ممانعت کرتے ہوئے محکموں کےلئے منصوبوں کی منظوری سے پہلے سے ہی جگہ کے تعین کو لازمی قرار دیا۔ اسی طرح انہوں نے متعلقہ محکموں اور مواصلات تعمیرات کی باہمی مشاورت سے ٹھوس اور قابل عمل سکیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے موجودہ سڑکوں کے منصوبوں کو مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ بجٹ میں سڑکوں کے نئے منصوبے شامل نہ کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے منصوبوں کو تاخیر سے بچانے کےلئے مختلف محکموں کو فرموں کی پری کوالیفیکیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسی طرح وزیراعلیٰ نے KPPIRRAرولز میں ترامیم کا حکم دیتے ہوئے خریداری کے ضوابط میں پیش آنے والی بعض پیچیدگیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پشاور جیل میں قیدیوں کےلئے گنجائش پیدا کرنے کےلئے خصوصی ونگ کی تعمیر کا حکم دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اگلے بجٹ میں آبنوشی کی نئی سکیم شامل نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آبنوشی اور آبپاشی کی تمام سکیموں کو شمسی توانائی سے بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے چشمہ رائٹ بینک لفٹ کنال کےلئے PC-Iکی تجدید کا حکم دیتے ہوئے اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے سستا آٹا سکیم کو اگلے بجٹ میں ہیلتھ انشورنس سکیم میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا۔ وزیراعلیٰ نے EZDMCکے تعاون سے ٹیکنیکل سنٹرز میں صنعتوں کو درکار ہنر مند افراد کی فراہمی کےلئے پیشہ ورانہ تربیت کے کورسز شروع کرنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح سکیموں پر جاری فنڈز کے مطابق ترقیاتی کام شروع کرکے سکیموں میں غیر ضروری تاخیر سے بچانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے پشاور ترقیاتی ادارے کو پشاور میں ترقیاتی سرگرمیوں پر کام تیز کرنے کا بھی حکم دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…