جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے کر غداری کا ارتکاب کیا ہے ،نثار احمد کھوڑو

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیرنثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے آئین سے غداری کے مرتکب آمر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے کر سہولت کار کردار ادا کرکے غداری کا مرتکب بنی ہے۔ اگر پرویز مشرف کوفی الفور ملک واپس نہیں لایا گیا تو سندھ بھر کے گلی گلی اور چپے چپے میں گو نواز گو کا نعرہ لگے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو پیپلز پار ٹی کے اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیئے جانے کے عمل کے خلاف سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاجی دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے کیا ۔احتجاجی دھرنے میں پیپلزپارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی روبینہ قائم خانی ، رخسانہ شاہ ، خیرالنساءمغل اور دیگر خواتین سمیت پیپلز پارٹی کے صوبائی وزراءجام خان شورو، سید ناصر شاہ، گیانچند ایسرانی ، مکیش کمار سمیت دیگراراکین نے شرکت کی ۔احتجاجی دھرنے کے دوران اراکین نے سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے اور وہ گو نواز گو کے نعرے لگا رہے تھے۔نثار احمد کھوڑ ونے کہا کہ مشرف نے دو دفعہ آئین کو پامال کیا ایک دفعہ 1999ءمیں نواز حکومت کا تختہ الٹ کر اور دوسری دفعہ 2002ءمیں ایمرجنسی نافذ کر کے آئین سے مذاق کیا ،جس پر غداری کا مقدمہ چل رہا ہو اُ س کو ملک سے جانے کی اجازت دے کر ن لیگ کی حکومت نے سہولت کاری کا کردار ادا کیا ہے اورملک کے غدار کے سہولت کار بھی غداری کے مرتکب ہیں ۔انھوں نے کہا کہ عدالت بھی کبھی آمرو ں کے خلاف ایکشن نہیں لیتی جبکہ ماضی میں بھی عدالت نے چار مارشل لاءکو تحفظ دیااور اب آئین سے غداری کرنے والے کا بال حکومت کی کورٹ میں ڈال دیا گیااور اب نواز شریف کی حکومت نے آئین کے غدارکو ملک سے جانے دیا اور ہم وفاقی حکومت کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں اگرنواز شریف کو ایسا ہی کرنا تھاتو پرویز مشرف کو ائرپورٹ پر جاکر الوداع کرتے ۔نثار کھوڑو نے کہا کہ پرویز مشرف او رنواز شریف کی سوچ ایک ہے اوردونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ایک عدالت کے ڈر سے ملک سے بھاگ گیا اور دوسرا اسی ڈرپوک سے دس سال معاہد ہ کرکے ملک سے فرار ہوگیا تھا ۔انھوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین سے غداری کرنے والے آمر کو فلفور ملک میں واپس لایا جائے تاکہ وہ عدالتوں کا سامنا کرے ورنہ چپے چپے سے گو نواز گو کا نعرہ لگے گا ۔انھوں نے کہا کہ پرویز مشر ف تب تک ملک سے باہر نہیں جاسکتا تھا جب تک اس کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاتا او ر ای سی ایل سے ان کا نام نکالنے والی پیپلز پارٹی نہیں نواز شریف حکومت ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پرویز مشر ف کے ساتھ کوئی این آر او کا معاہد ہ نہیں کیا گیا تھا کسی کے پاس پیپلز پارٹی کے دستخط کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے ۔انھوں نے کہا کہ این آر او پیپلز پارٹی کو فائد ہ دینے کے لیئے نہیں کسی اور کو فائدہ دینے کے لیئے لایا گیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…