جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

اورنج ٹرین اور کول پاور پراجیکٹس کےخلاف درخواستوں کی سماعت کرنےوالے لارجر بنچ کے دو اراکین کی کیس کی سماعت سے معذرت

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) اورنج لائن میٹرو ٹرین اور کول پاور پراجیکٹس کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرنے والے لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کے دو اراکین نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی جس کے بعد نو تشکیل شدہ لارجر بنچ کیس کی سماعت کے آغاز میں ہی تحلیل ہو گیا۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے اورنج ٹرین اور کول پاور پراجیکٹس کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے لئے جسٹس محمد خالد محمود خان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے رکھا تھا جس کے دیگر اراکین میں جسٹس شاہد بلال حسن،جسٹس عابد عزیز شیخ،جسٹس شاہد کریم اور جسٹس علی اکبر قریشی شامل تھے۔عدالتی کاروائی کا آغاز ہوتے پر جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم نے ذاتی وجوہات کی بناپر کیس کی سماعت سے معذرت کر لی جس کی بناپر نو تشکیل شدہ لارجر بنچ کیس کی سماعت کے آغاز میں ہی تحلیل ہو گیا۔بنچ کے سربراہ جسٹس محمود خالد محمود خان نے کیس مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس کو واپس بھجوا دیا۔اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو کول پاور پراجیکٹس کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران استدعا کی تھی کہ اورنج ٹرین سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کیخلاف درخواستوں کو یکجا کر لارجر بنچ کے روبرو سماعت کیلئے پیش کیا جائے۔ دوسری جانب سول سوسائٹی نے متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے اورنج ٹرین منصوبے کیخلاف درخواستوں کو لارجر بنچ سے الگ کرنے کی استدعا کر رکھی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…