جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ نے مشرف کو باہر جانے کی اجازت دےکر تیسرا این آر او کیا ہے ،مولا بخش چانڈیو

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دے کر تیسرا این آر او کیا ہے ۔شرمندگی چھپانے کے لیے غلط بیانی سے کام لیاجارہا ہے ۔حکومت مان لے کہ اس سے غلطی ہوئی ہے ۔ایم کیو ایم کے قائد کہتے تھے کہ کمال جیسا میئر نہ آیا تھا اور نہ آئے گا ۔مصطفی کمال ایم کیو ایم کے قائد کے لاڈلے تھے ۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے پیر کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت نے مشرف کو باہر جانے کی نہ صرف خود اجازت دی بلکہ تیسرا این آر او بھی کیا ہے ۔حکومت مان لے کہ یہ سب کچھ مصلحت کے تحت کیا گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف الائنس بنانے والے صرف باتیں کرتے ہیں ۔ان کے پاس کوئی وژن نہیں ہے ۔سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے احتجاج کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ایم کیو ایم والے ویسے ہی سوالوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں ۔ایم کیو ایم کے واک آو¿ٹ میں سید سردار احمد کا شامل نہ ہونا ان کا ذاتی معاملہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بڑے فخر سے کہتے تھے کہ کمال جیسا میئر نہ آیا تھا اور نہ آئے گا ۔مصطفی کمال الطاف حسین کے لاڈلے تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…