پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان میں قیام امن کےلئے قربانیاں دی ہیں، پرویزرشید

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے پاکستان میں امن کے قیام کےلئے قربانیاں دی ہیں، پوری دنیا نے پاکستانی قربانیوں کو تسلیم کیا ہے ¾موجودہ حکومت کی کوششوں کے باعث توانائی کا بحران کم ہوا ہے , آئندہ آنے والے دنوں میں مزید کم ہوگا ،بانی پاکستان کی خواہش کے مطابق اپنے ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں ۔ پیر کو اسلام آباد میں قیام پاکستان کے دوران اہم کردار ادا کرنے والی خواتین کے کردار کے حوالے سے رکھی گئی تصویری نمائش میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں کے باعث ملک سے توانائی کا بحران کم ہوا ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں مزید کم ہو گا اور ہمیں اس بحران سے چھٹکارا بھی ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی برادری میں پاکستان کی اہمیت کو اسی طرح تسلیم کیا جانے لگا ہے جس طریقے سے قائد اعظم کی خواہش تھی کہ ہم بین الاقوامی برادری کا حصہ ہوں، دنیا کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور ہمیں بھی دنیا کا تعاون حاصل ہو۔وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ بانی پاکستان کی خواہش تھی کہ ہم اپنے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں تاکہ خطے میں پائی جانے والی غربت کو کم کیا جا سکے اور آج کا پاکستان اپنے قائد کے تمام تر فرمودات پر یقین رکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خواتین ہمارے معاشرے کا لازمی جزو ہیں، ان کی موجودگی کو نہ صرف تسلیم کیا گیا ہے بلکہ ان کے کردار کو ان کی اہمیت کے پیش نظر مقام دینے کے لئے حکومت نے بہت سے قوانین متعارف کرائے ہیں۔ خواتین کے کردار کو سرکاری ملازمتوں مین زیادہ حقوق دیئے گئے ہیں، وراثت کے خواتین میں خواتین کو محروم رکھا جاتا تھا اس میں تبدیلی کی گئی، خواتین پر تشدد کے واقعات کو روکنے کے لئے قوانین سازی کی گئی جس کو نہ صرف پاکستان کی خواتین نے بلکہ تمام شہریوں نے ان قوانین کو تسلیم بھی کیا ہے اور اس پر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کتنی اچھی بات ہے کہ ہماری ویمن ٹیم نے بھارت میں کرکٹ میچ بھی جیتا اور اس غم کو کچھ کم کیا جو ہمارے بیٹوں نے بھارت سے ہار کر دیا تھا، ہمیں اپنی ایک بیٹی کی وجہ سے ہی نوبل انعام ملا جب کہ اپنی ایک بہن کی وجہ سے ہی بین الاقوامی سطح پر ہمیں فن کی دنیا میں سراہا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک پاکستان میں بھی قائداعظم کے ساتھ ان کی بہن تھیں اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ان کی بیگمات تھیں اور اس سلسلے کو پاکستان نے آج بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ بات یقینا ہم سب کے لئے فخر کا سبب ہے کہ پاکستان میں رنگ، نسل، عقیدے اور جنس کی بنیاد کو کوئی امتیاز نہیں برتا جاتا اور ہر ایک کو فرد کے طور پر تسلیم کیا جا تا ہے۔پرویز مشرت کے پاکستان واپسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر نے کہاکہ آج کی تقریب جس موضوع پر رکھی گئی ہے اسی موضوع پر بات کی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر کسی کو پرویز مشرف کے ملک سے باہر جانے کے حوالے سے میرا جواب چاہیے تو وہ آج کے اخبارات میں موجود ہے۔ ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کےلئے برابری اور انصاف قائد کا وژن تھا ¾آزاد ملک کے حصول کے بعد اس مقاصد کےلئے کوشاں ہیں ¾پاکستان کا ہر شہری برابر ہے، ان میں کوئی تفریق نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…