لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پا ک چین دوستی مفید معاشی تعاون میں بدل چکی ہے،سی پیک چین کے صدر ،وزیر اعظم اور حکومت کا پاکستانی عوام کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے،اقتصادی راہداری منصوبے پاکستان کی تری اور خوشحالی کے ضامن ہیں،چینی سرمایہ کار دل کھول کر سرمایہ کارے کریں ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے،پاک چائنہ بزنس فورم سے دو طرفہ تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کے روز چین کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا،وفد نے صوبہ ژی جیانگ کے سی پی سی کے سیکرٹری کی قیادت میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین حصوصاً پنجاب کے درمیان معاشی اور کاروباری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ سرمایہ کاروں نے پنجاب میں انڈسٹریل پارک منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت انڈسٹریل پارک منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کے اظہار کا خیرمقدم کرتی ہے،چینی سرمایہ کار دل کھول کر سرمایہ کاری کریں ہر ممکن سہولتیں دینگے ،پاک چائنہ بزنس فورم سے دو طرفہ تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ چین نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان سے دوستی کا ثبوت دیا ہے،سی پیک چین کے صدر ،وزیر اعظم اور حکومت کا پاکستانی عوام کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے،پاکستانی قوم چین کے اس تاریخ ساز تحفے کو کھبی بھی فراموش نہیں کریگی۔اس موقع پر سیکرٹری کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ہوانگ ژی گینگ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید بڑھائیں گے،سی پیک منصوبے پاکستان اور جائنہ دونوں ملکو ں کے بڑھتے معاشی تعاون کا مظہر ہیں۔ہوانگ ژی گینگ کامزیدکہناتھا کہ شہباش شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کررہی ہے۔