کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس اور رینجرز نے کاروائی کرکے 2 گینگ وار ملزمان کو گرفتار کرلیا،عزیر بلوچ اور بابالاڈلہ کے کارندے دستی بم حملے اورجرائم کی دیگر وارداتوںمیں ملوث ہیں۔لیاری کے علاقے سنگولین اور بہار کالونی میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا،جس کے دوران لیاری گینگ وار کے 2 اہم کارندے سجاد بلوچ عرف گولڑا اورانور عرف بھورا کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم سجاد بلوچ میڈیکل اسٹور پر دستی بم حملے میں ملوث ہے،بم حملے میں 1 کمسن بچی جاں بحق اور 18 افراد شدید زخمی ہوئے تھے ، سجاد بلوچ عزیر بلوچ کا کارندہ ہے۔ملزم انور عرف بھورابابالاڈلہ کا کارندہ اور اسٹریٹ کرائم،منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث ہے،دونوں ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔