مظفرآباد(این این آئی)پیپلزپارٹی کے پانچ وزراءکی (ن) لیگ میں شمولیت،تیاریاں مکمل،ماضی میں جماعتوں کی تبدیلی اقتدار کی خاطر حکومتی نشستوں کے پوجاری ایک بار پھر پیپلزپارٹی کو خیرآباد کہنے والے دوسری لائن میں لگ گئے-پانچ وزراءن لیگ میں شامل ہونے کے لیے رابطے شروع جلد ہی اڑان بھرنے کی تیاری میں۔ ذرائع کے مطابق ماضی کی روایات پوری کرنے والے ہر دور حکومت میں وزارت کی کرسی حاصل کرنے کےلیے جماعتیں تبدیل کرنے والے ایک بار پھر آئندہ مستقبل تاریک دیکھ کر پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کے لیے بے قرار ہوگئے جس میں وزراءحکومت ماجد خان، وزیر امور جنگلات محمد حسین سرگالہ، جو اقتدار کی خاطر ن لیگ کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے تھے واپسی کے لیے پر تولنے لگے وزیر صنعت و حرفت اکبر ابراہیم وزیر قانون سید اظیر گیلانی،وزیر مال علی شان سونی شامل ہیں جو ن لیگ میں شمولیت کے لیے ن لیگ کی قیادت سے رابطے میں ہیں جبکہ فاروڈبلاک کے ماہر اور جماعتیں تبدیل کرنے والے کیپٹن کی ایما پر جلدی ٹھیک نہیں کچھ دن اور اس حکومت کے مزے اڑانے کی بنیاد پر انتظار کررہے ہیں۔ آئندہ چند روز میں ن لیگ میں اڑان بھریں گے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئیں۔