ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

حکمران ہمارے لئے قبریں اور اپنے لئے کفن تیار کریں،گوادر کیخلاف افسوسناک اعلان ہوگیا

datetime 20  مارچ‬‮  2016 |

حب (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی سرداراخترجان مینگل نے کہا ہے کہ جمہوریت کے دعویداروں نے جمہوریت کے قاتل پرویزمشرف کو گارڈ آف آنر پیش کیا اورمحفوظ راستہ دے کر بیرونی ملک پہنچادیا۔ حبکو کول پاور پروجیکٹ اوردیگر صنعتوں کی آلودگیاں ختم ہوجائیں گی۔ حکمران اگر گوادر کی نام نہاد ترقی کے لئے بضد ہیں تو ہمارے لئے قبریں اور اپنے لئے کفن تیار کریں۔ اس ملک میں قانون اورآئین شکنی کوئی جرم نہیں۔ بلکہ حق مانگان سنگین جرم بن گیاہے اور ہم یہ حق مانگنے والا جرم بار بار کریں گے۔ گوادر کی ترقی کے لئے چائنا سے 46ارب ڈالر لینے والوں نے بلوچستان کےلئے 90لاکھ ڈالر رکھے ہیں۔ جن میں بڑی رقم امراءکی آمدورفت ائیرپورٹ بنانے کےلئے خرچ کی جائے گی۔ جبکہ گوادر کے لوگ بسوں کے کرایئے برداشت نہیں کرسکتے تو وہ ہوائی جہازوں کا کرایہ کہاں سے دے سکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار سرداراخترجان مینگل نے اتوار کے روزز بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع لسبیلہ کے زیراہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حب میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سرداراخترجان مینگل نے مزیدکہا کہ میں لسبیلہ کے عہدیداروں ، بی ایس او کے کارکنوں اوربی این پی کے ہمدردوں کا شکریہ اداکرتاہوں کہ اس گرمی میں میرا اور میرے پارٹی عہدیداروں کا والہانہ استقبال کیا اور عزت بخشی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتاہوں کہ وہ ہمیں بلوچ سرزمین اوربلوچ عوام کی حفاظت کےلئے قوت بخشے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں لوگ جوق درجوق بی این پی میں شمولیت اختیار کرنا بی این پی کی کامیابی ہے ۔ بی این پی کو ختم کرنے والوں کو پتہ چل گیاہے کہ بی این پی کو کوئی ختم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا اتنا ظلم ہندوستان نے کشمیریوں پرنہیں کیا جتنا ہمارے حکمرانوں نے ہم پرکیاہے۔ حکمرانوں کے ظلم کی داستانیں بلوچستان کی سنسان سڑکیں اورگلیاں بتارہی ہیں ۔ ستر سالوں سے بلوچستان کے مظلوم عوام پرظلم کے پہاڑ توڑے گئے شاباش ہے اس قوم کو نہ گردن جھکائی اورنہ ہی خدان کے سامنے جھکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کس جرم کی سزا دی جارہی ہے ظالم تھے وہ جو آج جو خود کو مظلوم کہلارہے ہیں اورجو مظلوم ہیں انہیں ظالم کہا جارہاہے۔ ہم سے ہماری دھرتی چینی گئی، زبان چھینی گئی، کلچر چھیناگیا اور پھربھی غدارکہاجارہاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…