جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

مذہبی اور سیاسی جماعتوںمیں جرائم پیشہ افراد ،ڈی جی رینجرز کے صبر کاپیمانہ لبریز

datetime 20  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ مذہبی اور سیاسی جماعتیں جرائم پیشہ افراد کو اپنی صفوں میں جگہ نہ دیںکراچی آپریشن معیاد اور رفتار کی قید سے آزاد ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہےگا۔آپریشن صرف جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے ہے ، ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو رینجرز ہیڈ کوارٹر سندھ کا دورہ کرنے والے آل پاکستان سیکورٹی سروسز ایسوسی ایشن کے 70 رکنی وفد سے ملاقات کے بعد انہیں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ وفد کی سربراہی بریگیڈیئر رشید ملک کررہے تھے۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے وفد کو رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرنے پر مبارکباد دی اور انہیں امن وامان اور رینجرز آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ رینجرز آپریشن کسی ایک پارٹی کے خلاف نہیں بلکہ رینجرز کا مشن صرف جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی وسیاسی جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کو اپنی صفوں میں پناہ نہ دیں۔ڈی جی رینجرز نے مزید کہا کہ موجودہ آپریشن معیاد اور رفتار کی قید سے آزاد ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کراچی میں کام کرنیوالی سکیورٹی کمپنیز کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو مشکل حالات میں بھی فرائض انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کمپنیز بھی اپنی سطح پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ معلومات شیئر کریں گی جس کیلئے پاکستان رینجرز سندھ کی سطح پر لائحہ عمل واضح کیا جائیگا۔بریگیڈیئر رشید ملک اور شرکا نے رینجرز کی جانب سے کراچی میں امن وامان کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آپریشن اسی جذبے اور شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…