جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی قلت پیدا ہو گئی

datetime 20  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔ اس وقت 100وینٹی لیٹرز خراب پڑئے ہیں ۔ وینٹی لیٹرز کی کمی کی وجہ سے مریضوں کی اموات بڑہ گئی ہے ۔صوبے کے تقریباًگیارہ کروڑ آبادی کے لیے صرف 5 سو پچاس وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔کئی ایسے ہسپتال بھی ہیں کہ جہاں پر کوئی وینٹی لیٹر موجود ہی نہیں ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت وینٹی لیٹرز کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے روزانہ کئی مریض موت کے منہ میں جا ر ہے اور ایک سو سے زائد وینٹی لیٹر عرصہ داراز سے خراب پڑئے ہیں۔، جبکہ صوبے کے 10شہروں کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی سہولت دستیاب ہی نہیں ہے۔ تشویشناک حالت میں مریضوں کو دوسرے شہروں سیلاہور ریفر کیا جانے لگا۔ مریضوں کو وینٹی لیٹرز کے لئے بھی سفارشیں بھی تلاش کرانا پڑتی ہیں۔ قصور، منڈی بہاوالدین، بھکر، خوشاب، سیالکوٹ، مظفرگڑھ، پاکپتن، اوکاڑہ، خانیوال اور لودھراں کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز نہیں ہیں۔ پنجاب کے 50سرکاری ہسپتالوں میں صرف 550وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔ صوبہ بھر کے 10شہروں میں وینٹی لیٹرز دستیاب نہ ہونے کے باعث تشویشناک حالت والے مریضوں کو لاہور لانا پڑتا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے ہسپتالوں میں پہلے ہی بہت زیادہ رش ہوتا ہے اور مریضوں کو سفارش کی بنیاد پر وینٹی لیٹرز مہیا ہوتا ہے۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…