بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

وزیر اعظم یو تھ بزنس لون سکیم : چھوٹے صوبوں کیساتھ امتیازی سلوک

datetime 20  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے وزیر اعظم یو تھ بزنس لون سکیم میں بھی چھوٹے صوبوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتنا شروع کر دیا وزیر اعظم یو تھ بزنس لون سکیم کے تحت 5ارب79کروڑ77لاکھ روپے کے قرضوں میں سے 4ارب29کروڑ روپے پنجاب میں تقسیم کرنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ پسماندہ ترین علاقے بلوچستان اور آزاد کشمیر کے لوگوں کو بہت کم رقم دی گئی ہے ذرائع کے مطابق حکومت کو وزیر اعظم یو تھ بزنس لون سکیم کے تحت 60ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں حکومت نے ان میں سے 15ہزار لوگوں کو قرضے کے لیے منتخب کیا ہے جن میں سے بھی 6500افراد کو قرضے دیے گیے ہیں اس ضمن میں آن لائن کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم یو تھ بزنس لون اسکیم کے تحت 2015 تک جاری کیے گیے5ارب79کروڑ77لاکھ روپے کے قرضوں میں سے 4ارب29کروڑ روپے پنجاب میں ہی بانٹ دیے گئے ہیں جبکہ سندھ میں اب تک 43کروڑ97لاکھ ،خبیرپختنواہ میں69کروڑ84لاکھ،بلوچستا ن میں1کروڑ 87لاکھ،آزاد جموں کشمیر میں9کروڑ روپے ،گلگت ببلتستان میں2کروڑ89لاکھ اور وفاقی دالحکومت 12کروڑ تقسیم کیے گیے ہیں اس اسکیم کے تحت نیشنل بنک و دیگر بنکوں کو اب تک 60ہزار کے قریب دوخواستیں وصول ہوئی ہیں حکومت نے اس اسکیم کے لیے اہلیت کا معیار رکھا ہے جس کے تحت قرضہ حاصل کرنے کی عمر 21سے 45سال ،قومی شناختی کارڈ کا حامل اور کاروباری حلاحیت کا حامل ہو اس اسکیم میں خواتین کا کوٹہ 50فیصد رکھا گیا ہے ۔ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…