ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

محکمہ ایکسائز کا کمرشل گاڑیوں کے مالکان کے خلاف شکنجہ تیار

datetime 19  مارچ‬‮  2016 |

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب بھر میں چلنے والی ہزاروں کمرشل گاڑیوں اور بسوں کے زیادہ تر مالکان سندھ میں ایک ہزار روپے ٹوکن ٹیکس ادا کرکے محکمہ ایکسائز پنجاب کے ٹیکس نیٹ ورک سے بچ نکلتے تھے۔ ڈی جی اکرم اشرف گوندل کی ہدایات کے مطابق پنجاب کا روٹ پرمٹ رکھنے والی گاڑیوں اور بسوں کے مالکان اب پنجاب ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو ٹوکن ٹیکس ادا کریں گے کیونکہ یہ گاڑیاں نوے فیصد سے زائد سڑکیں تو پنجاب کی استعمال کرتی ہیں۔ موٹر رجسٹریشن اتھارتی عدیل امجد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بسوں سے فی سیٹ ٹوکن ٹیکس لیا جاتا ہے نان اے سی ایک سو اسی جبکہ اے سی بسوں کا تین سو روپے فی سیٹ ٹوکن ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ اس طرح سندھ میں ایک ہزار ٹوکن ٹیکس ادا کرنے والی بس کا اکیس ہزار روپے سے زائد ٹیکس بنتا ہے۔ اس لیے محکمہ ایکسائز نے نیوخان، فیصل موورز، نیازی اور دیگر بڑے ٹرانسپورٹرز کو نوٹسز بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ لاہور شہر کے خارجی و داخلی راستوں پر ناکہ بندی کی جائے گی، ڈائریکٹر چوہدری محمد ارشد سہل کے حکم کے مطابق اس آپریشن کی وہ خود نگرانی کرینگے اور تمام کمرشل گاڑیوں کی چیکنگ اورقانونی کاروائی بلاتفریق کی جائے گی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…