جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

آزاد کشمیر اور خیبرپختونخواہ میں تباہی ،درجنوں جانیں ضائع

datetime 19  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا اور کرم ایجنسی میں طوفانی بارشوں سے تباہی جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ اور چھتیں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 23 افراد جان کی بازی ہار گئے، آزاد کشمیر میں سینکڑوں مکانات تباہ ہو گئے، متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ کٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں آسمان سے مسلسل برسنے والا پانی قہر بن گیا، مظفر آباد کے نواحی علاقے سرلی سچہ میں موسلا دھار بارش سے پہاڑی تودہ ایک گھر پر آ گرا، میاں، بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد دب کر جاں بحق ہو گئے، ایک بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی، جسے پاک فوج کی امدادی ٹیم نے ملبے سے زندہ نکال لیا ہے۔راولا کوٹ کے چغاڑ گاؤں میں چھت گرنے سے دو خواتین دم توڑ گئیں، باغ میں لینڈ سلائیڈنگ سے میاں بیوی جاں بحق اور ان کی چار بیٹیاں زخمی ہو گئیں۔ ایل او سی پر واقع ضلع حویلی میں گرنے والے مکان نے دو خواتین کی جان لے لی جبکہ عباسپور کے بٹول گاؤں میں ماں بیٹی بھی اپنے مکان کی چھت تلے آ کر زندگی کی بازی ہار گئیں۔آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے سیکڑوں مکانات تباہ، جبکہ مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ شاہراہ نیلم سمیت کئی سڑکیں بند ہو گئیں، باغ کا اسلام آباد سے رابطہ کٹ گیا۔ کرم ایجنسی کے علاقے گوندال میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، میاں بیوی اور ان کے چار بچے جان کی بازی ہار گئے۔لوئر دیر تیمر گرہ کے قریب میاں بانڈا میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اجاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ خیبر ایجنسی کے علاقے سادھو خیل میں بارش سے دیوار گر گئی، 4 بچے زخمی ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…