جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب میں نیب کو کیوں نہیں آنے دیا جاتا؟وجہ سامنے آ گئی

datetime 19  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک )سابق گور نرو تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب کر پشن فر ی نہیں بلکہ ’’کر پشن کاگڑھ ‘‘صوبہ بن چکا ہے ‘مختلف صوبائی محکموں میں9ارب کی کر پشن کی جوڈیشل انکوائر ی کروائی جائے ‘ آڈیٹر جنرل نے مذکورہ کر پشن اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کر کے پنجاب حکومت کے کر پٹ ہونے کی تصد یق کر دی ہے ‘اب قوم کو سمجھ آرہی ہے کہ حکمران کیوں پنجاب میں نیب کو نہیں آنے دیتے ‘آج نہیں تو کل کر پشن کر نیوالوں کو اپنے انجام سے دور چار ہونا پڑ یگا اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر حکمرانوں سے کر پشن کی ایک ایک پائی کا حساب لیں گی ۔ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نرو تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ پنجاب میں میرٹ کی بات کرتی ہے مگر پنجاب میں دور بین سے بھی شفافیات اور میرٹ نظر نہیں آتا بلکہ کر پشن اور لوٹ مارحکمرانوں کا اصل انتخابی نشان بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں پنجاب حکومت کے تحت چلنے والی کارپوریشنوں اور اداروں میں 9 ارب روپے سے زیادہ کی بے ضابطگیاں، خورد برد اور بدعنوانی کی تصدیق کر دی گئی ہے جسکے بعد پوری عوام کے سامنے حکمرانوں کی کر پشن اور نااہلی سامنے آچکی ہے اور حکمران اب جو مر ضی کر لیں وہ قوم کو مزید بے وقو ف نہیں بنا سکتے انکو اپنی کر پشن اور لو ٹ مارکا حساب دینا پڑیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ کر پشن کے خلاف آوازبلند کی ہے اور جب تک کر پشن ختم نہیں ہوگی ملک میں ترقی نہیں نہیں ہوسکتی۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…