جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

عرب ملک میں پاکستانی کا کارنامہ ،پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند

datetime 19  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوز ڈیسک)29 سالہ ، زاہد علی جو کہ دبئی میں بس ڈرائیور ہے ، متعدد بار لوگوں کی بس میں بھولی ہوئی قیمتی چیزیں اور رقم واپس کر چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں موجود پاکستانی ڈرائیور نے مسافر کو 52,000 درہم واپس کر دیے جو وہ سفر کے دوران بھول گیا تھا۔پاکستانی ڈرائیور نے مسافروں کی بھولی ہوئی رقم اور قیمتی چیزیں تیسری بار لوٹائی ہیں۔29 سالہ ، زاہد علی کو فروری میں روز مرہ سفر کے دوران ایک بیگ ملا جس میں رقم موجود تھی جو کہ ایک مسافر بس سے اترتے ہوئے بھول گیا تھا۔ زاہد علی کے نیک کام کو سراہتے ہوئے دبئی بس فری ایئر زون کی طرف سے سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔زاہد علی کو دبئی پولیس کی طرف سے ایک چینی تاجر کی قیمتی رقم لوٹانے کے اعتراف میں بھی انعام سے نوازا گیا۔زاہد جو کہ تین بچوں کا پاب ہے اس کا کہنا ہے کہ اسے اس انعام کی ضرورت نہیں لیکن وہ مسافروں کے اصرار پر اسے اپنے پاس رکھ لیتا ہے۔زاہد علی کو دوران سفر مسافروں کی طرف سے بھولا ہوا کوئی بھی بیگ یا قیمتی چیز ملتی ہے تو وہ فوراً اسے اعلیٰ حکام کے حوالے کر دیتا ہے ، علی کا کہنا تھا کہ بیگ میں بعض اوقات مسافروں کی قیمتی چیزیں اور پاسپورٹ ہوتا ہے۔زاہد علی کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ساتھ یہ تمام باتیں شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ دوسرے لوگوں میں بھی نیکی کا جذبہ اور لوگوں کی مدد کرنے کا شعور بیدار ہواور وہ بھی دوسروں کی مدد کرتے ہوئے اپنے ملک کا نام روشن کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…