ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ورنج ٹرین منصوبے کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے لئے فل بینچ تشکیل

datetime 19  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے خلاف مختلف درخواستوں کی سماعت کے لئے فل بینچ تشکیل دیدیا ، جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کل ( پیر ) سے سماعت شروع کرے گا ۔گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن نے جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ تشکیل دیا ہے ، فل بینچ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت 21مارچ ( پیر ) سے شروع کرے گا ۔ بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس علی اکبرقریشی شامل ہیں ۔ اس سے قبل منصوبے کے خلاف درخواستوں پر دو رکنی بنچ سماعت کر رہا تھا ۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے منصوبے کے راستے میں آنے والے تاریخی سمیت دیگر مقامات پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے جس کی وجہ سے منصوبے پر جزوی طور پر کام رکا ہوا ہے ۔ منصوبے کے خلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ، سول سوسائٹی اور شہریوں نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ۔ اٹارنی جنرل پاکستان پہلے ہی دو رکنی بینچ کے روبرو یہ یقین دہانی کرا چکے ہیں کہ منصوبے پر جاری کام کی وجہ سے کوئی تاریخی مقام متاثر نہیں ہو گا ۔ درخواستوں میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…