پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

کراچی میں اہم شخصیات کونشانہ بنائے جانے کاخطرہ،خفیہ اداروں کا خط

datetime 19  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں حاضر سروس جج اور سابق رکن صوبائی اسمبلی کو نشانہ بنانے کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ خفیہ اداروں نے دہشتگردوں کے منصوبے سے سیکیورٹی فورسز کو آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق شہر میں تخریب کاری کی بڑی واردات کے منصوبہ کا انکشاف ہوا ہے۔ خفیہ اداروں نے سکیورٹی اداروں کو دہشتگردی کے خدشے سے آگاہی کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا ہے ، جس میں ایک حاضر سروس جج اور ایک سابقہ رکن صوبائی اسمبلی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا گیا ہے۔ خط میں معلومات دی گئی ہیں کہ دونوں شخصیات کو نشانہ بنانے کے لئے ملزمان کی جانب سے ریکی مکمل کی جا چکی ہے جبکہ ہدف کو پورا کرنے کے لئے ایک گروہ شہر میں موجود ہے۔ دونوں شخصیات کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا جا چکا ہے اور حاضر جج کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات بھی جاری ہو چکے ہیں۔ سابقہ رکن اسمبلی کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے کا تعلق کراچی کی بڑی سیاسی جماعت سے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…