جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری سرور کو بڑی حمایت مل گئی

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیو زڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے انٹر پارٹی انتخابات میں پنجاب کی صدارت کے لئے چوہدری سرور کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی گروپ بندی پر یقین رکھتا ہوں اور نہ ہی میں کسی گروپ کا حصہ ہوں ،پارٹی دوستوں کی اکثریت رائے کو مدنظر رکھتے ہو ئے صرف پنجاب کی صدرات کے لیے چوہدری سرور کی حمایت کا اعلان کیا ہے اس کے علاوہ پارٹی میں ہر سطح پر اپنے دوستوں کیساتھ بھر پور تعاون کریں گے ،ہم خیال پارٹی رہنماؤں نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ انٹراپارٹی انتخابات میں مرکزی عہدے پر انتخاب میں حصہ لوں۔صوبے بھر سے آئے ہو ئے پا رٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ میری جد وجہد کا مقصد پارٹی کارکنا ن کی عزت وعظمت کو برقرار رکھنا ہے اور گراس روٹ سطح پر رابط قائم کر کے مخلص کارکنا ن کو عہدوں پر لے کر آنا ہے اور انہیں اسمبلیوں میں پہنچانے کے لیے تیار کر نا ہے۔چوہدری محمد سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز احمد چوہدری اور انکی ٹیم نے جس طرح میر ے اوپر اعتماد کا اظہار کیا میں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں میں کار کنو ں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ اعجاز احمد چوہدری اور انکی ٹیم نے جس طرح دھرنا تحریک کی کامیابی میں کردار ادا کیا وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، اگر پی ٹی آئی کو آرگنائز کر لیا تو کوئی جماعت بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…