جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

بڑی عید سے پہلے قربانی ۔۔۔شیخ رشید کا دلچسپ جواب

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا پرویز مشرف کو باہر جانے دینے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے ،بلاول کو بیان دینے سے پہلے سوچنا چاہیے کہ ان کی حکومت میں پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر ملا ،پاکستان میں لوگ اب ڈیلی ویجز پر سیاست کر رہے ہیں،بڑی عید سے پہلے قربانی کی بات کی تھی لیکن جب قصائی ہی بھاگ جائیں تو میں کیا کروں ،میرے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہی فائنل میچ ہے اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے بھارت جارہا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمران بڑھکیں مارتے رہے لیکن پرویز مشرف باہر روانہ ہو گئے ۔ میں یہ کہوں گا کہ حکومت کا پرویز مشرف کو باہر جانے دینے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ یہاں ڈیلی ویجز پر سیاست کی جارہی ہے۔ بلاول بھٹو مشرف کی بیرون ملک روانگی بارے بیان دینے سے پہلے سوچیں ان کی حکومت میں پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دے کر رخصت کیا گیا ۔ انہوں نے آصف علی زرداری کی واپسی کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اپنی پارٹی کی ایک شخصیت کے ذریعے معافی تلافی کےلئے کوشاں ہیں ۔ لیکن انہیں پیغام دیا گیا ہے کہ جس طرح پبلک میں اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کی تھی اسی طرح معافی بھی مانگیں ۔ آصف زرداری اپنے بیان پر معافی مانگیں تو ملک میں واپس آ سکتے ہیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم میں توڑ پھوڑ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہر جماعت میں مصطفی کمال پیدا ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک میں فوج نہ ہو تو دہشتگرد لوگوں کو گھروں سے اٹھا کر لےجائیں ،ہماری افواج نے ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری اورعمران خان سے اپوزیشن سے رابطے میں رہتا ہوں ۔ انہوںنے بڑی عید سے پہلے قربانی کی پیشگوئی غلط ثابت ہونے کے سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف اپنے پاﺅں پرکلہاڑی مارنے کے ماہر ہیں۔ میں نے ضرور بات کہی تھی مگر قصائی ہی بھاگ جائیں تو میں کیا کروں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دولت اور غریبوں کے ٹیکسوں کو تباہ و برباد کیا جارہا ہے ۔ چین سے اربوں روپے مالیت کے ناکارہ انجن منگوائے گئے ۔ انہوں نے نیب کے حوالے سے کارروائی کے سوال کے جواب میں کہا کہ حکمران اس ادارے کو دباﺅ میں لارہے ہیں۔ نیب پنجاب میں 28لوگوں کو گرفتار کرنا چاہتا ہے لیکن اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ۔ انہوں نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے بھارت جارہا ہوں ۔ قومی ٹیم جیتے یا ہارے پوری قوم اس کے ساتھ کھڑی ہے او ر سب کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔ میرے لئے آج پاک بھارت میچ ہی فائنل کی حیثیت رکھتا ہے اور میں کل اتوار کو وطن واپس آ جاﺅں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…