بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

ملک دوبارہ کسی دھرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا ، مشرف کو روکتے تو تب بھی یہ لوگ باتیں کرتے ، وفاقی وزیر احسن اقبال

datetime 18  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک دوبارہ کسی دھرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا ،عدالتی فیصلے کی روشنی میں پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ جنرل مشرف نے پہلے عدالتوں کو روندا پھرانہی عدالتوں میں پیش ہوئے، ہم نے پہلی مرتبہ آمر کو عدالت میں پیش ہونے ہر مجبور کیا ¾مشرف کو جانے سے روکتے تو تب بھی لوگ باتیں کرتے، مشرف میں عدالتوں کا سامنا کرنے کی اخلاقی جرات ہونا چاہئی تھی تاہم وہ ہسپتالوں میں چھپتے رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہوئی اور ملک میں امن لوٹا ہے ایسے میں ہم کسی قسم کے دھرنے اور داخلی بحران کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہاکہ جنرل مشرف جن عدالتوں کو بوٹوں تلے روندتے تھے انہی عدالتوں کے آگے سرنڈر کیا،جنرل مشرف کو نہ جانے دیتے تو تنقید کرنے والے ہمیں کہتے کہ حکومت اپنی ضد اور انتقام کو آگے لائی ¾وہ سنگدل اور ظالم ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اب اگر عدالت نے انہیں رعایت دی ہے تو ہمارے پواس دو راستے تھے ، نہ جانے دیتے توظالم ، اب جانے دئے ہے تو اعتراض کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ جنرل مشرف تو ملک میں شہزادوں کی طرح رہے ، ہمارے سروں پر تو انہوں نے دہشتگردوں والے ہڈ بھی پہنائے،ان میں خوداتنی اخلاقی جرات ہونی چاہئے تھی کہ ملک کے اندر رہتے اور مقدمات کا سامنا کرتے۔احسن اقبال نے کہاکہ پرویز مشرف بلوچستان اور فاٹا سمیت پاکستان میں کیئے گئے گناہوں کی پکڑ میں آئیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…