جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

حکومت پاکستان نے یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کرلیا

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت پاکستان نے یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس ضمن میں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس ،وزارتِ اطلاعات، نشریات اور قومی ورثہ نے یومِ پاکستان کو شایانِ شان طریقہ سے منانے اور نوجوان نسل کو بزرگوں کی قربانیوں سے آگاہ کرنے اور پاکستانی ثقافتی ورثہ سے روشناس کرانے کے لیے خصوصی پروگرام ترتیب دئیے ہیں پروگراموں میں عوامی جمہوریہ چین کے فنکاروں پر مشتمل خصوصی ثقافتی طائفہ بھی شرکت کرے گا جو 23مارچ کو دن 3 بجے پی این سی اے آڈیٹوریم میں پاکستانی و چینی موسیقی اور رقص پیش کریں گے۔ 23 مارچ کو شام 7 بجے اسی آڈیٹوریم میں پاکستان کے نامور گلوکار سائرہ نسیم، فضل جٹ، ندیم عباس لونے والا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اس کے علاوہ نیشنل پرفارمنگ آرٹس گروپ کے ڈانسرز علاقائی رقص پیش کریں گے۔ جمعرات 24 مارچ کو دن 4:00 بجے پی این سی اے کا قومی پتلی گھر تحریک پاکستان کی کہانی پتلیوں کے زبانی پیش کریگا۔ صحت ، تعلیم اور ماحولیات پر خاکے بھی پروگرام کا حصہ ہے۔ اسی روز شام 7:00 بجے خواجہ معین الدین کا شہرہ آفاق کھیل تعلیمِ بالغاں پیش کیا جائے گا جس میں معروف فنکار قوی خان، قاضی واجد ، باطن فاروقی، طاہر صدیقی، امتیاز علی کاشف اور غیاث مستانہ قومی ترقی کے لیے اتحاد تنظیم اور یقین محکم کی ضرورت کو نوجوانوں کے سامنے لانے کی کوشش کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…