پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

پرویز مشرف نے دبئی پہنچ کر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/دبئی(نیوزڈیسک) حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد سابق صدر پرویز مشرف نے دبئی پہنچ کر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 611 کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ پہنچے۔ دبئی پہنچنے پر پرویز مشرف کے اہل خانہ، قریبی دوستوں اور آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر نے اپنی رہائش گاہ پر اپنی جماعت کا اجلا س طلب کرلیا جس کی صدارت بھی وہ خود کریں گے قبل ازیں پرویز مشرف کراچی میں اپنی رہائش گاہ سے انتہائی سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے، ان کے قافلے میں پولیس، رینجرز اور کمانڈوز موجود تھے۔ سابق صدر کے سیکیورٹی قافلے میں پولیس رینجرز کی موبائلوں کے علاوہ ان کے ذاتی محافظ بھی موجود تھے ¾ 2 موبائل جیمر وین بھی سیکیورٹی قافلے میں شامل تھیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کو ایئرپورٹ تک پہنچانے کےلئے 2 بم پروف گاڑیاں بھی موجود تھیں جن میں سے وہ کسی ایک بم پروف گاڑی میں سوار ہوکر ایئرپورٹ پہنچے۔نجی ٹی وی کے مطابق پرویز مشرف نے دبئی روانگی سے قبل اہم شخصیات سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی جب کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دبئی روانگی سے قبل سابق صدر کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف مارچ 2013 میں 4 سال بعد وطن واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں پاکستان میں مختلف مقدمات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ سپریم کورٹ کی جانب ای سی ایل میں نام نکالے جانے کے حکم پر پرویز مشرف کو حکومت کی جانب سے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی جس کے بعد وہ 3 سال بعد بیرون ملک روانہ ہوئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…