جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے توہین عدالت قانون ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے توہین عدالت قانون ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس قانون کا غلط استعمال ہوتا ہے اور سیاسی لوگوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس ہوا جس میں توہین عدالت قانون کے ترمیمی بل پر غور کیا گیا جس دوران پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اراکین نے توہین عدالت قانون ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک بابر اعوان کا کہنا تھا کہ توہین عدالت قانون سیاسی لوگوں کے خلاف استعمال ہوتا ہے ، اس قانون میں ترمیم نہیں بلکہ اس کا مکمل خاتمہ ہونا چاہئے کیونکہ اکثر ممالک میں اس کا خاتمہ ہو بھی چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایڈہاک ازم ایک سرطان ہے اس لئے عدلیہ سے ایڈہاک ازم بھی ختم کرنا چاہئے۔ اجلاس میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنماءفرحت اللہ بابر نے توہین عدالت قانون کے خاتمے کی مخالفت بھی کی اور کہا کہ توہین عدالت قانون کا غلط استعمال کیا جاتا ہے لیکن اسے ختم نہیں ہونا چاہئے اور اس معاملے پر عوامی بحث ہونی چاہئے۔ ایم کیو ایم کے رکن بیرسٹر محمد سیف نے کہا کہ توہین عدالت کا قانون ہر معاملے میں استعمال کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ توہین عدالت کا قانون انصاف کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے اس لئے اسے ختم کرنا چاہئے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے توہین عدالت قانون پر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے رائے لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اس معاملے پر اٹارنی جنرل سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…