جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان پر فرد جرم عائد

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) عدالت نے فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان پر فرد جرم عائد کردی۔ فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکنے سے متعلق کیس کی سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکنے پر فرد جرم عائد کردی۔ عالمگیر خان نے صحت جرم مانتے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے موقف پر قائم ہوں اور جب بھی موقع ملے گا تو دوبارہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکوں گا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بیان قلمبند کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالمگیر خان نے ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انھیں گرفتار کر لیا تھا تاہم عالمگیر خان نے عدالت سے ضمانت پر رہائی حاصل کر لی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…