پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

مال مفت دِل بے رحم۔۔۔ہر ایک کو 50کروڑ کاقرضہ جاری کرنیکا حکم

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ میں درجن سے زائد مخصوص شوگر ملوں کو نوازنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی کی ایک اعلی شخصیت نے سندھ بینک کو فی شوگر مل پچاس کروڑ روپے قرضہ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ بینک کے لیے تجوریوں کے منہ کھولنے کا حکم صادر ہو گیا۔ سندھ میں ایک درجن سے زائد شوگر ملوں کو نوازا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی ایک اعلی شخصیت نے احکامات دیئے ہیں کہ ہر ایک شوگر مل کو پچاس کروڑ روپے کا قرضہ جاری کیا جائے جس کے بعد قواعد وضوابط کی دھجیاں اڑا کر قرضہ جاری کرنے کے مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں۔خدشہ ہے کہ اگر اعلی شخصیت کے حکم کی تعمیل کر دی گئی تو سندھ بینک کا دیوالیہ نکل جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قرضوں کے اجرا میں بینک کے صدر بلال شیخ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بلال شیخ کو پیپلزپارٹی کی اہم شخصیت کا منظور نظر تصور کیا جاتا ہے اور انہی کے طفیل انہیں یہ اعلی منصب ملا ہے۔دوسری جانب سندھ بینک میں اس گھوٹالے کی بھنک قومی احتساب بیورو کو پڑ گئی ہے۔ تحقیقات شروع کی جا چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…