ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

معظم علی کو قاتل کیوں کہا؟ ملزم کی اہلیہ نے مصطفی کمال کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار معظم علی کی اہلیہ نے مصطفی کمال کو قانونی نوٹس بھجوا یا ہے۔نوٹس میں معظم علی کو قاتل کہنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،معافی نہ مانگنے پر قانونی چارہ جوئی کی دھمکی بھی دی گئی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیوایم کے منحرف رہنما مصطفی کمال کو عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار معظم علی کی اہلیہ سعدیہ بانونے اپنے وکیل جوہر عابد ایڈووکیٹ کے توسط سے قانونی نوٹس بھجوا یا ہے۔نوٹس میں کہاگیاکہ آپ نے 3 مارچ کو اپنی پریس کانفرنس میں معظم کو قاتل کہا حالانکہ کیس زیر سماعت ہے اور عدالت نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔انہوں نے کہاکہ میرے شوہر کو بلاجواز مقدمے میں گھیسٹا گیا جبکہ یہ معاملہ عدالت میں ہے،قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے بیان سے معظم علی اور اس کے خاندان کی ساکھ کو دھچکا پہنچا ہے، اس لئے وہ میڈیا کے ذریعے معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔واضح رہے کہ 3 مارچ کو مصطفی کمال کی جانب کی جانے والی پریس کانفرنس میں صولت مرزا اور اجمل پہاڑی کے علاوہ عمران فاروق قتل کیس کے مبینہ ملزمان کا بھی حوالہ دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…