اسلام آباد (نیوزڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ نے بلاول زرداری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کو اپنی ماں کے قاتل تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہئے ، ان کی جماعت کے دور حکومت میں پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، اب انہیں کیا تکلیف ہو گئی ہے۔ اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ بلاول اپنی ماں کے قاتل اپنے گھر میں تلاش کریں ، وہ اپنے والد سے کہیں کہ پاکستان آ کر ایف آئی اے میں بیان ریکارڈ کروائیں کہ انہوں نے بے نظیر قتل کی منصوبہ بندی کیسے کی۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنے ایک آدمی کے ذریعے بے نظیر کو قتل کرنے کے لئے کراچی سے تین سو ملین بیت اللہ محسود کو بھجوائے۔