ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

”تحفظ مرداں “بل بھی منظر عام پر آگیا

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے ”تحفظ مرداں بل “لانے کی سفارش کر دی۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کے نام لکھے گئے خط میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بعض عورتیں مردوں پر تشدد کرتی ہیں ۔ ایسی خواتین مردوں کو گھر سے نکال دیتی ہے۔ مردوں کو ایسی عورتوں سے بچانے کے لئے بل لانے کیلئے سفارشات مرتب کی جائیں ۔ خط میں عوام کے اس مطالبے کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ قرآن و سنت کی روشنی میں مردوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بھی بل لانے کی ضرورت ہے ۔اسلام میں مردوں کے بھی حقوق ہیں لیکن مردوں کے حقوق کی حق تلفی ہو رہی ہے لہٰذا تحفظ مرداں بل کے لئے سفارشات مرتب کر کے بھجوائی جائیں۔یاد رہے کہ زاہد محمود قاسمی تحفظ حقوق نسواں بل پر بنائی گئی حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کرنے والی علماءکی کمیٹی میں بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…