پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

لاہورمیں اکیس سالہ لڑکی کے قتل کامعمہ حل،قاتل وہ نکلا جس کا سوچابھی نہیں جاسکتا،افسوسناک ترین واقعہ

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) سی آئی اے پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور محنت شاقہ کے بعدسوتیلی بیٹی کو زنا کے بعد قتل کرنے اور اندھے قتل کی اس وارادت میں ملوث ملزم اور اس کی ساتھی ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کچھ روز قبل علا قہ تھانہ گلشن اقبال کی حدود سے ملنے والی ایک لڑکی کی نعش جس کا نام حمیرا عمر 21سال جس کو ذیادتی کے بعد قتل کرکے یہاں پھینک دیا گیا تھا اس واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سی آئی محمد عمر ورک کواس اندھے قتل کا سراغ لگانے کا کام سونپا۔ایس پی سی آئی اے کی سربراہی میں ڈی ایس پی سی آئی اے صدر انور سعید کنگرہ اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی ،اور دن رات کی محنت کے بعد ملزم ادریس بھٹی اور اس کے ساتھی شوکت علی کو علاقہ تھانہ ہنجر وال سے گرفتار کرلیا۔ دران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ملزم ادریس عورتوں کو سبز باغ دکھا کر شادی کرلیتاملزم نے اپنی تیسری بیوی زرینہ کی بیٹی مقتولہ حمیرا کو ڈرا دھماکا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جوکہ کچھ عرصہ کے بعد حاملہ ہوگئی اور ایک ناجائز بچے کو بھی جنم دیاتو ملزم ادریس نے زمانے کی باتوں سے بچنے کیلئے حمیرا کو قتل کرکے نعش اقبال ٹاؤن کے ایک خالی پلاٹ میں پھینک دی۔ ملز م ایک ظالم اور درندہ صفت انسان ہے جو کہ ایسی وارداتوں کا عادی ہے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سلطان چوہدری نے ایس پی سی آئی اے اور پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…