ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

نواب اسلم رئیسانی کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں ،میجر(ر) طارق محمود

datetime 17  مارچ‬‮  2016 |

کوئٹہ (نیوزڈیسک) ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان میجر(ر) طارق محمود نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سابق وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں ہم مکمل میرٹ پر کام کررہے ہیںیہ بات انہوںنے جمعرات کو کوئٹہ میں نیب کے تحت سمینار کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ڈی جی نیب بلوچستان نے کہاکہ قومی وسائل لوٹنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائیگی، بلوچستان میں کرپشن کے حوالے سے 100 سے زائد کیسز کی انکوائری چل رہی ہیں جبکہ 24انوسٹی گیشن آخری مراحل پر ہیں انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے خلاف تحقیقات آخری مرحلے میں ہے ، نیب میرٹ کے مطابق تحقیقات کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ نیب میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی دباو ہے ،ڈی جی نیب نے کہاکہ نیب کے اندر بھی احتساب کاعمل شروع کیا گیا ہے ، اس عمل کے تحت بددیانت اور غفلت برتنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے ، نیب آرڈیننس کے تحت نیب کے کئی افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…