ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

گورنرسندھ کی تبدیلی کیلئے ایم کیوایم کامسلم لیگ (ن) سے رابطہ، پیپلز پارٹی نے بھی حمایت کردی

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیوایم نے وزیر اعظم سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی تبدیلی کے لیے رابطہ کرلیاہے ۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی تبدیلی کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے ایک بار پھر وفاقی حکومت سے رابطے ہوا۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے بھی گورنرسندھ کے سیاسی کردار کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے وزیراعظم تک یہ پیغام پہنچایا کہ گورنر سندھ عشرت العباد مصطفی کمال اینڈ کمپنی کی سربراہی میں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل میں پس پردہ کردار ادا کر رہے ہیں۔اس لئے گورنرسندھ اب وفاق کے نمائندے نہیں رہے جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی گورنر سندھ کے سیاسی کردار اور مصطفی کمال کے ساتھ پس پردہ روابط کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، اس لئے گورنر سندھ کو تبدیل کیا جائے۔مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت بھی گورنر سندھ کی تبدیلی کی خواہش مند ہے اور انہوں نے بھی وزیر اعظم کو بھی یہ باور کرایا ہے کہ سندھ کی بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت صوبہ سندھ میں اپنے نمائندے کو تبدیل کرے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…