ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

نیپال،سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات ،پٹھان کوٹ واقعہ پر پاکستانی ٹیم 28مارچ کو اپنا کام شروع کر دیگی ،سشما سوراج

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پوکھارا (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہاہے کہ واشنگٹن میں نیوکلیئر سمٹ کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع ہے ، امید ہے وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد دوطرفہ رابطے بڑھیں گے ،پاکستان کی طرف سے پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات میں تعاون کے اچھے نتائج مرتب ہونگے جبکہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعلان کیا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعہ پر پاکستانی ٹیم 27مارچ کو بھارت پہنچے گی۔ جمعرات کو وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نیپال کے شہر پوکھارا میں سارک وزرائے خارجہ کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کیلئے پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس کادعوت نامہ پہنچایا سارک سربراہ اجلاس نواور 10نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ سارک وزارتی اجلاس بہت اچھے ماحول میں ہواہے اور سارک سے متعلق تمام معاملات طے کرلئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ملاقات میں سارک کے ایجنڈے پر بھی بات چیت ہوئی۔سارک کے تمام ایشوز کونسل کے اجلاس میں حل کرلئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ پٹھان کوٹ واقعہ سے پاکستان اور بھارت کی قیادت میں رابطوں کا التواء آیا تھا پاکستان کی طرف سے پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات میں تعاون کے اچھے نتائج مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف نیوکلیئر سمٹ میں شرکت کیلئے 31مارچ کو واشنگٹن جارہے ہیں امید ہے واشنگٹن میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات ہوگی۔امید ہے وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد دوطرفہ رابطے بڑھیں گے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بہت اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی ہے اور ملاقات کے دور ان پاک بھارت مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیاانہوں نے کہاکہ میری ملاقات کا بنیادی مقصد سارک سربراہ کانفرنس کا دعوت نامہ دینا تھا۔اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بتایاکہ پٹھان کوٹ واقعہ پر پاکستانی ٹیم 27مارچ کی رات کو بھارت آرہی ہے اور 28مارچ کو اپنا کام شروع کر دیگی جبکہ سرتاج عزیز نے نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے وزرائے خارجہ کو بھی ان کے ملک کے سربراہان کیلئے رواں سال پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔اس سے قبل دونوں رہنماو 191ں کے درمیان ناشتے کی میز پرغیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں سارک ممبرممالک کے دیگر وزرائے خارجہ بھی موجود تھے جبکہ سرتاج عزیز اور سشما سوراج ایک دوسرے کے قریب کرسیوں پر براجمان تھے جہاں خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…