جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کے خوشحال ممالک کی رینکنگ جاری،پاکستان اوربھارت کی حیرت انگیز پوزیشن

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) آئے روز دہشت گردی، دھماکوں اور تخریبی کارروائیوں کے باوجود پاکستان نے دنیا کی خوش اقوام میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا جب کہ اس فہرست میں ڈنمارک کو دنیا کی سب سے زیادہ خوشحال قوم قرار دیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل سلوشن نیٹ ورک اور کولمبیا یونیورسٹی کے دی ارتھ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری دنیا بھر کے ممالک کی جائزہ رپورٹ میں ڈنمارک کو دنیا کی سب سے خوش و خرم قوم قرار دیا گیا ہے جب کہ برونڈی کو سب سے کم خوشحال قوم کا درجہ دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ برس ڈنمارک اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود تھا جب کہ سوئٹزر لینڈ کو دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا تھا۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری 157 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 92 ہے جب کہ بھارت اس فہرست میں 118ویں نمبر پر ہے۔ دنیا کے خوش ترین ممالک میں سرفہرست دوسرا نمبر سوئٹزرلینڈ کا ہے جب کہ دیگر ممالک میں آئس لینڈ، ناروے، فن لینڈ، کینیڈا، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور سوئیڈن شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں امریکا 13 ویں، برطانیہ 23 ویں اور فرانس 32 ویں نمبر پر ہے۔ دنیا کے سب سے کم خوشحال ممالک میں مڈغاسکر، تنزانیہ، لائبیریا، گینیا، روانڈا، بنین، افغانستان، ٹوگو، شام اور برونڈی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…