ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

آزاد کشمیر میں چینی افواج کی موجودگی کی اطلاعات ،پاکستان کادوٹوک جواب

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر میں چینی افواج کی موجودگی کی اطلاعات ،پاکستان کادوٹوک جواب،پاکستان نے آزاد کشمیر میں چینی افواج کی موجودگی کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا پرامید ہیں کہ پاکستانی سفارتکاروں کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت نہ دینے کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت نہ دینے سے متعلق تازہ اطلاع نہیں ہے۔ بھارت سے اپنی مایوسی کا اظہار کیا امید ہے معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات میں سارک سربراہان کانفرنس میں شرکت کیلئے نریندر مودی کو دعوت نامہ دیں گے۔ تاہم نیو کلیئر سمٹ میں نواز مودی ملاقات سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے آزاد کشمیر میں چینی افواج کی موجودگی کی اطلاعات کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ امریکی میڈیا رپورٹس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے اس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان گزشتہ 3 دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے۔ افغانستان کے ساتھ اشتراک عمل اور مذاکرات کے میکنزم موجود ہیں جس کے تحت طالبان کی پناہ گاہوں سمیت تمام معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ پاکستان اور خطے سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں لیکن قیام امن کیلئے افغان حکومت وہاں کے تمام طالبان گروپ کا مذاکرات کی میز پر آنا ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…