پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

مصطفی کمال کاساتھ؟ گورنر سندھ عشرت العباد کا دوٹوک اعلان،شرائط بھی واضح کردیں

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) مصطفی کمال کاساتھ؟ گورنر سندھ عشرت العباد کا دوٹوک اعلان،شرائط بھی واضح کردیں،گورنر سندھ عشرت العباد کا کہنا ہے کہ اگر وہ مصطفیٰ کمال کے ساتھ ہوتے تو ان کے آگے ہوتے پیچھے نہیں۔ لیاری ایکسپریس وے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کا معاملہ بالکل 18 ویں ترمیم جیسا ہے۔ ملک میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ میں بھی ان کا حمایتی ہوں لیکن اگر میں ان کے ساتھ ہوتا تو ان کے پیچھے نہیں بلکہ آگے ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ کسی اسپتال یا پارک کو ٹھیک کراتے تو پوچھا جاتا ہے کہ کون آنے والا ہے۔لیاری ایکسپریس وے کے حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا منصوبہ اور کراچی کے عوام کے لیے تحفے سے کم نہیں۔ منصوبے کی تکمیل کے لئے بہت سے لوگوں کو نقل مکانی بھی کرنا پڑی۔ کراچی کے حالات اور اس کے ڈیزائن کی وجہ سے اس کی تکمیل میں تاخیر ہوئی ہے۔ اب حالات کی بہتری کے بعد کام تیزی سے جاری ہے اور آئندہ 18 ماہ میں یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔ اس کی تکمیل کے بعد ٹریفک کی روانی بہتر ہوجائے گی اور ٹریفک کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…